• news

عقیدہ ختم نبوت دین کی جان، اسلام کی روح ہے: عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت

لاہور (خصوصی نامہ نگار)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ملتان روڈ لاہور کے زیراہتمام سالانہ تحفظ ختم نبوت واستحکام پاکستان کانفرنس کی تیاری کے سلسلے عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس شیخ الحدیث مولانا محب النبی کی سرپرستی اور زیرصدارت مولانا عبدالرحمن دارلعلوم مدنیہ رسول پارک ملتان روڈ میں منعقد ہوئی ۔کانفرنس میں عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت لاہور کے امیر، ممبر مجلس شوریٰ مولانا مفتی محمدحسن،مجلس کے مرکزی رہنما مولانا عزیز الرحمن ثانی، ناظم تبلیغ لاہور مولانا عبدالعزیز،مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولاناانتظار احمدسمیت اہل علاقہ نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔ مقررین نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے دین کی جان اور اسلام کی روح ہے ختم نبوت اور ناموس رسالت تحفظ کے لئے سب کچھ قربان کردیں گے،کانفرنس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیاگیا کہ یوم ختم نبوت 7ستمبر کو عالمی سطح پرمنایا جائے۔، کلیدی عہدوں پر براجمان قادیانیوں کو ہٹایا جائے، پاکستان کی طرف سے آزربائیجان میں قادیانی سفیر کو فوری برطرف کیا جائے۔ 

ای پیپر-دی نیشن