• news

سیلاب متاثرین کی مدد سب کی ذمہ داری ہے، عبدالغفارروپڑی، عبدالوحید شاہد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اہلحدیث کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا ہے کہ سیلاب میں پھنسے بھائیوں کی بحالی ہم سب کی زمہ داری ہے۔ دینی و فلاحی تنظیمیں احسن طریقے سے سیلاب زدگان کی مدد کرکے انسانیت کی خدمت کررہی ہیں ۔یہ بات انہوں نے ڈی جی خان،راجن پوراور روجھان کے سیلاب متاثرین کے کیمپوں کے دورے کے دوران جماعت اہل حدیث کی ریلیف کمیٹی کے ورکرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔علاوہ ازیں جماعت اہلحدیث پنجاب کے امیر حافظ عبدالوحید شاہد روپڑی نے کہا کہ سیلابی علاقوں کی صورتحال انتہائی گھبیر ہے ، حکومت کی عدم توجہ کے باعث حالات مزید بگڑنے کا خطرہ ہے۔، ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ سے ہی خوشحالی ممکن ہے مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑ دی ہے حکمران ہوش کے ناخن لیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلابی علاقوں کے دورے سے واپسی پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر-دی نیشن