سیلاب متاثرین کی مدد کرنا قومی اسلامی فریضہ ہے: غلام شبیر قادری
لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی نائب صدر میاں غلام شبیر قادری نے عہدیداروں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ متاثرین سیلاب کی مدد کرنا قومی اور اسلامی فریضہ ہے جسے پورا کرنے کیلئے حکومت اور پاکستان کی تمام سیاسی مذہبی فلاحی تنظیمیں اور تاجر حضرات دل کھول کر متاثرین سیلاب کی مدد کریں سیلاب سے ملک ڈوب رہا ہے۔ حکومت اسلامی ممالک سمیت عالمی برادری سے مدد کی اپیل کرے تاکہ سیلاب متاثرین کی بحالی کا کام تیز ھو سکے اور حکومتی سطح پر ڈونرز کانفرنس بلا کر فنڈاکھٹا کیا جائے ۔