نیب زدگان ہرگز سیلاب زدگان کے مسیحا نہیں ہوسکتے: کامل علی آغا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ (قائداعظمؒ) پنجاب کے صوبائی جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغانے کہا ہے کہ نیب زدگان ہرگز سیلاب زدگان کے مسیحا نہیں ہوسکتے۔حالیہ سیلا ب نے متحدہ حکومت کی بدانتظامی اور بیڈگورننس کوپوری طرح بے نقاب کردیاہے۔وفاق میں بیٹھے عاقبت نااندیش حکمران صوبوں کومتحدکرنے کی بجائے الٹا نفاق کابیج بو رہے ہیں۔ نااہل حکمران ملک میں ہولناک سیلاب کے نتیجہ میں آنیوالی اندوہناک تباہی کے باوجود بلیم گیم سے باز نہیں آرہے ۔مصیبت زدگان کی امداد کے نام پرشعبدہ بازی اور منافرت پر مبنی بیان بازی افسوسناک ہے ۔سیلاب زدگان کی بحالی وآباد کاری کیلئے بیانات نہیں سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے ۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر کامل علی آغا نے مزید کہا کہ گجرات کی عوامی عدالت نے اپنا تاریخی فیصلہ سنادیا ، امپورٹڈ حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوگئی۔ عمران خان اورچوہدری پرویزالٰہی کی تقاریر کے دوران اہلیان گجرات کاسیاسی شعور اورجوش وجذبہ قابل دید تھا۔