سیاسی جماعتیں اختلافات بھلا کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں: جے یو آئی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) جے یو آئی کے رہنمائوں نے کہا ہے کہ دکھی انسانیت کی خدمت تمام اہل وطن کافرض ہے،تمام سیاسی جماعتوں کو سیاسی مفادات سے بالاتر ہوکر متاثرین کی بحالی کیلئے اپنا کردار اداکرنا چاہیے،پاکستانی قوم کا سیلاب متاثرین کی امداد کا جذبہ قابل تحسین ہے،حالیہ بارشوں اور سیلاب نے ملک بھر میں بہت زیادہ لوگوں کو نقصان پہنچا یاہے ،سیلاب متاثرین کے گھر تباہ ہوچکے ہیں جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی شدید قلت ہے ایسی صورتحال میں جے یوآئی سیلاب متاثرین کو تنہاء نہیں چھوڑے گی آخری فرد کی بحالی تک اپنی امدادی سرگرمیاں جاری رکھے گی ۔یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان،شیخ الحدیث مولانا نعیم الدین،مولانا ڈاکٹر سلیم ملک نے جامعہ مدنیہ اور جامعہ عثمانیہ،جامعہ رحمانیہ سے متاثرین سیلاب زدہ گان کیلئے سوات،ڈی ائی خان،کوئٹہ اور دیگر علاقوں کی طرف سامان کے ٹرک روانہ کرتے ہوئے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔اس موقع پرافضل خان،عبد الوہاب مدنی،سلیم اللہ قادری،فہیم الدین، مولاناگلفام،صاحبزادہ محمد میاں،مولانا منظور الحسن چترالی،حافظ عبدالصمد،مولانا محمودالحسن،حافظ حارث آصف اور دیگر موجود تھے ۔