یوایس اوپن : اعصام الحق کی جوڑی دوسرے رائونڈ میں شکست
لاہور(سپورٹس رپورٹر ) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی اور ان کے جوڑی دار الیگزینڈر نیڈو ویسوف یو ایس اوپن ڈبلز مقابلوں کے دوسرے رائونڈ میں شکست کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئے، انہیں جین جولین راجر اور مارسیلو آریوالو کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔حریف جوڑی نے0-6 اور 3-6 سے ہرا کر تیسرے رائونڈ کے لئے کوالیفائی کر لیا۔سپین کے رافیل نڈال رچررڈ گیسکوئٹ کو چھ صفر ‘چھ ایک اور سات پانچ سے ہرا کر‘جے اسنر نے بی ناکاشیما کو تین چھ ‘چھ چار‘چھ ایک اور چھ دو سے ہرا کر‘ نک کرجیئس چھ چار ‘چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرکے چوتھے رائونڈ میں پہنچ گئے ۔ویمنز سنگلز میں ایگا سویا ٹیک ‘جے نیمیئر ‘ڈی کولنز ‘ایلینا سبا لینکا‘کے پلسکووابھی پر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں ۔