نیشنل ٹی ٹونٹی کپ : ناردرن نے سنٹرل پنجاب کو شکست دیدی
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میںناردرن نے سنٹرل پنجاب کو تین رنز سے شکست دیدی ۔ ناردرن نے پہلے کھیلتے ہوئے سات وکٹوں پر 146رنز بنائے ۔ علی عمران 46رنز بناکر نمایاں رہے ۔ حسن نوا زچوبیس ‘ناصر نوا ز صفر‘عمر امین ایک ‘مبصر خان اٹھارہ ‘عامر جمال نو ‘سہیل تنویر بیس ‘مہران ممتاز صفر اور عمیر مسعود چھ رنز بناسکے ۔ محمد علی نے تین ‘عامر یامین اور علی اسفند نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا ۔ سنٹرل پنجاب کی ٹیم پانچ وکٹوں پر 143رنز بناسکی ۔ احمد شہزاد چودہ ‘طیب طاہرترپن ‘عبدا للہ شفیق تینتیس ‘شعیب ملک اٹھارہ اور عامر یامین صفر پر آئوٹ ہوئے ۔ محمد اخلاق گیارہ اور قاسم اکرم سات رنز پر ناٹ آئوٹ رہے ۔ سلمان ارشاد نے دو ‘مہران ممتاز ‘عثمان شنواری اور عامر جمال نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ علی عمران کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔