کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف ایران کے 51 شہروں میں دفاعی نظام متعارف
تہران (انٹرنیشنل ڈیسک) ایران نے 51 شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات کے خلاف دفاعی نظام متعارف کرا دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی نائب وزیر دفاع مہدی فراہی نے کہا ملک کے 51 شہروں میں کیمیائی ہتھیاروں کے خطرات سے نمٹنے کا نظام متعارف کرایا ہے۔ ضروری تنصیبات اور آلات فراہم کر دیئے ہیں۔ دفاعی نظام کی بدولت ہر قسم کے حیاتیاتی، ریڈیائی اور کیمیائی خطرات کی نشاندہی ہو سکتی ہے۔
دفاعی نظام