عمران ملک کو کمزور کرنے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں: یوسف رضاگیلانی
ملتان(نمائندہ نوائے وقت) سابق وزیراعظم و سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا نظریہ ہے کہ پاکستان کو دفاعی،معاشی اور جمہوری طور مضبوط کیا جائے لیکن عمران خان کا نظریہ ہے کہ آپنے بیانیہ کے ذریعے ہرجگہ قومی،سلامتی اور معاشی طور پر کمزور کیا جائے این اے 157 میں مقابلہ ملتان کی کسی شخصیت سے نہیں بلکہ عمران خان سے ہے اور نظریے کی جنگ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بلاول ہاو¿س میں پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے جنرل اجلاس سے خطاب کے دوران کیا جس میں پارٹی رہنماو¿ں سید احمد محمود‘ عبدالقادر شاہین، خواجہ رضوان عالم و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا پی ٹی آئی غیر سیاسی جماعت ہے جو متاثرین سیلاب کے پاس جانے کی بجائے جلسے کی سیاست کررہے ہیں اور ایسے ایجنڈے پر سرگرم ہیں کہ جس پر ریاست دفاعی،جمہوری اور معاشی طور پر بنیادیں کمزور ہو جائیں اب 11 ستمبر کو عوام نے فیصلہ کرنا ہے کہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں پاکستانی ریاست کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے کہ جس جماعت کا نمائندہ سید علی موسیٰ گیلانی ہے یا اس جماعت کے نمائندے کی حمایت کرنی ہے کہ جو وطن عزیز پاکستان کو ترقی کی شاہراہ پر دیکھنا نہیں چاہتے جو آ ئی ایم ایف سے مطالبہ کررہا ہے کہ عوام کو قحط سے مرنے دو معاشی پیکج نہ دو ،قومی سلامتی کے ضامن ادارہ پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے تاکہ اسے متنازع بنا کر پاکستان کی قوت کو کمزور کیا جائے۔
یوسف رضا گیلانی