• news

روس، آتش فشاں پر چڑھنے کے دوران حادثے سے 6 سیاح ہلاک


ماسکو (اے پی پی)روس کے جزیرہ نما علاقے کمچٹکا کے کلیوچیفسکایا سوپکا نامی آتش فشاں پہاڑ پر کوہ پیمائی کے دوران حادثے کی وجہ سے 6 روسی سیاح ہلاک ہوگئے۔چینی خبر رساں ادارے نے روسی خبررساں ادارے کے حوالے سے بتایا کہ 10روسی سیاحوں اور 2گائیڈز کا ایک گروپ مہم جوئی پر نکلا جن میں سے 9نے کلیوچیفسکایا سوپکا آتش فشاں پہاڑ پر چڑھنا شروع کیا اور 3ہزار 300میٹر کی بلندی پر کیمپ میں رات گزار کراگلے دن پھر سفر کا آغاز کر دیا ،تاہم 4ہزار 150میٹر بلندی پر 6افراد کی موت واقع ہوگئی جبکہ دیگر کوہیلی کاپٹرز میں سوار امدادی کارکنوں نے بچالیا۔حادثے بارے تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکیں۔
روس آتش فشاں حادثہ

ای پیپر-دی نیشن