• news

چین کا خلا میں چاول اگانے کا کامیاب تجربہ


بیجنگ (نیٹ نیوز) چین نے خلاءمیں پہلی بار چاول ا±گانے کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ تجربے کے مستقبل کے طویل مدتی مشنز پر اہم اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ چینی خلاءنوردوں جن کو ٹائیکونوٹس کے نام سے جانا جاتا ہے، نے یہ تجربہ وینٹیئن سپیس لیبارٹری پر کیا۔ اس لیبارٹری کو 24 جولائی کو لانچ کیا گیا تھا جو ابھی ٹیانگونگ سپیس سٹیشن کے مرکزی موڈیول سے ج±ڑی ہے۔ ایسا پہلی بار ہوا ہے کہ سائنس دانوں نے چاول کے اگنے کا مکمل عمل، یعنی بیج سے ایک ایسا پودا بننا جو خود بیج پیدا کر سکے۔ عدم کششِ ثقل کے ماحول میں کرنے کی کوشش کی ہے۔
کامیاب تجربہ

ای پیپر-دی نیشن