یوگنڈا میں مٹی کے تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک
کمپالا(اے پی پی)یوگنڈا کے جنوب مغربی علاقوں میں شدید بارشوں،سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ چینی خبر رساں ادارے نے یوگنڈا کی ریڈ کراس سوسائٹی کے حوالے سے بتایا کہ موسلادھار بارشوں کے باعث ضلع بنڈی بوگیو میں 10مکانات گرگئے۔ ریسکیو کارکنوں نے مکانات کے ملبے میں دبے 4 نعشوں کو نکال لیا جبکہ باقی افراد کے لیے تلاش اور بچاﺅ کی کارروائیاں جاری ہیں۔
یوگنڈا 4افراد ہلاک