نائن الیون‘ یہودیوں پر تنقیدکرنے والی برطانوی مسلم خاتون پولیس افسر معطل
لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ میں سوشل میڈیا پوسٹس پر نسل پرستانہ تبصرہ کرنے کا الزام عائد کر کے مسلم خاتون پولیس افسر کو معطل کر دیا گیا۔ عالمی خبررساں ادارے کے مطابق ماضی میں نسل پرستی پر مبنی ٹویٹ کرنے اور شام میں مبینہ طور پر مشتبہ شدت پسند خاتون کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کے الزام پر مسلم پولیس افسر 27 سالہ روبی بیگم کومعطل کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ دو سال قبل کرونا وباءمیں نافذ کردہ لاک ڈاﺅن کے خلاف احتجاج کے دوران مظاہرین کو بہادری سے کنٹرول کرنے والی باحجاب مسلمان خاتون پولیس افسر روبی بیگم کو پہلی بار عوامی پذیرائی ملی تھی۔ تاہم وہ جلد متنازعہ ہو گئیں۔ جب میٹروپولیٹن پولیس میں بھرتی سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر پر کی گئی ٹویٹس دوبارہ وائرل ہو گئیں۔ کیس اور معطلی کے حوالے سے روبی بیگم نے کوئی وضاحت نہیں کی‘ لیکن انہوں نے اپنا پاسپورٹ ایک ماہ کیلئے ضبط ہونے کی تصدیق کی۔
مسلم خاتون پولیس افسر