وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کےلئے اجلاس 15ستمبر کو طلب
اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی اردو یونیورسٹی آف آرٹس ،سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر کو عہدے سے ہٹانے کےلئے یونیورسٹی سینیٹ کا اجلاس چانسلر یونیورسٹی و صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زیر صدارت 15ستمبر بروز جمعرات ایوان صدر میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ایوان صدر سے جاری ڈی جی ،ای اینڈآر سہیل اختر ملک کی جانب سے یونیورسٹی سینیٹ ممبران کو مطلع کر دیا گیا ہے، سر کلر میں کہا گیا ہے کہ اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر پرو فیسر ڈاکٹر اطہرعطا کو سینیٹ کی جانب سے شو کاز اور تحریک منظورکئے جانے کے بعد ہٹانے کے معاملے پر بحث کی جائے گی،اجلاس ایوان صدر میں پندرہ ستمبر بروز جمعرات گیارہ بجے منعقد ہو گا جس کے لئے ممبران کو آٹھ ستمبر تک آگاہ کرنے کی درخواست بھی کی گئی ہے جبکہ متعلقہ دستاویزات بھی ممبران کو بھجوا دی گئی ہیں۔
اجلاس طلب