• news

پاکستان نظریاتی ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیا: رفیق مجددی 


گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی )پاکستان ایک نظریاتی ریاست ہے جو کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وجود میں آیایہ کلمہ اس بات کا اظہار ہے کہ جس طرح اللہ کی وحدانیت میں کوئی شریک نہیںایسے حضور نبی کریم ؐ کی نبوت ورسالت میں کوئی شریک نہیںعقید ختم نبوتؐ تمام مسلمان عالم کا متفقہ عقیدہ ہے اس عقیدہ کیلئے تحفظ کیلئے سینکڑوں صحابہ کرام اپنی جانیں قربان کردیںان خیالات کا اظہار جانشین ابوالبیان صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی نے تعلیمات امام ربانی مجد دالف ثانی کے سلسلہ میںعیدگاہ پکا فتومنڈ میںمنعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ مجدد الف ثانی دوقومی نظریہ کے بانی تھے اکبر بادشاہ کے سامنے کلمہ حق کہنا اور دین میںشامل خرافات کو ختم کرکے اسکی صحیح شکل میں نافذ کرنا بھی آپ کا خاصا ہے اس موقع پر علامہ یاسین مجددی ، ظہیر الحسن جرال ،قاری خادم بلال مجددی ودیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔

ای پیپر-دی نیشن