• news

سیلاب متاثرین کی سب کو مل کر مدد کرنی چاہئے : سردار نصیب ڈوگر


کامونکی(نمائندہ خصوصی)سیلاب متاثرین کی سب کو مل کر مدد کرنی چاہئے مشکل کی گھڑی میں وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار صدر تحصیل بار سردار نصیب ڈوگر ایڈووکیٹ ،جنرل سیکرٹری رانا تنصیر ارشد ایڈووکیٹ ،سابق جنرل سیکرٹری تحصیل بار ایسوسی ایشن چودھری کاشف شہزاد سندھوایڈووکیٹ نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سڑکیں ٹوٹی ہونے کی وجہ سے امدادی سامان پہنچانے میں مشکلات پیش آرہی ہیں جس کے باوجود پاک فوج کے جوان اور سماجی اداروں کے ورکرز جس جانفشانی و تندہی سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں وہ ناقابل فراموش ہے، پاکستانی قوم نے ہر مشکل وقت میں اپنے ہم وطنوں کا ساتھ دیا ہے، تمام ترشعبوں سے وابستہ افراد میدان عمل میں ہیں اور ہر شہری سیلاب زدگان کی امداد میں اپنا حصہ ڈالتا بھی  دکھائی دے رہا ہے جو پاکستانیوں کے جذبہ ایثار و قربانی کی روشن مثال ہے، انہوں نے کہاکہ پوری قوم دل کھول کر متاثرین کی امداد کرے پاکستانی قوم نے ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے بھائیوں کی دادرسی کی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن