• news

 عمران نے معیشت‘ معاشرے‘ فوج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی: مریم نواز


لاہور (نیوز رپورٹر) مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران نے مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔ ٹوئٹر پر پیغام میں مریم نواز نے لکھا کہ عمران کو پاکستان کو تباہ و برباد کرنے کیلئے لانچ کیا گیا، قوم کو بدحالی اور مایوسی کے گڑھوں میں دھکیلنے کے لیے فنڈز فراہم کیے گئے۔ عمران سیاسی لیڈر نہیں اس کے ساتھ ایسا سلوک بند کیا جائے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے ہمارے ملک کے استحکام، معیشت، معاشرے، میڈیا اور اب مسلح افواج پر حملہ کر کے جنگ چھیڑ دی ہے۔ اگر عدلیہ سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کی طرف سے اسے ڈبل ڈیلر قرار نہیں دیا گیا تو پاکستان اس صدمے سے کبھی نہیں نکلے گا اور نیچے کی طرف جاتا رہے گا۔

ای پیپر-دی نیشن