عدلیہ مخالف بیانات: فواد چودھری کیخلاف توہین عدالت درخواست کی سماعت آج
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) عدلیہ مخالف بیانات پر فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔ وکیل سلیم اللہ خان نے ذاتی حیثیت میں دائر کی ہے، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار آج درخواست پر سماعت کریں گے۔ درخواست کے ساتھ فواد چودھری کے مختلف بیانات کا ٹرانسکرپٹ بھی منسلک ہے۔ درخواست گزارکا کہنا ہے کہ فواد چودھری نے ایڈیشنل سیشن جج زیبا چودھری کے خلاف توہین آمیزبیان دیا۔ فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کو توہین عدالت میں سزا ممکن نہیں وہ پاپولر لیڈر ہیں۔