• news

حکمرانوں کی نا اہلیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے:چوہدری مشتاق 


 شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما بزرگ سیاستدان چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے سیلاب اور مہنگائی کی چکی میں پستی عوام پر پٹرول، ڈیزل اور بجلی کے بم گرا کر عام آدمی کی زندگی اجیرن کر دی ہے عالمی منڈی میں تیل اور ڈالر کی قیمتیں کم ہونے کے باوجود شہباز زرداری حکومت نے عوام دشمنی بے حسی ظلم اور سفاکیت میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے بنیادی ضروریات کو عوام کی پہنچ سے دور کر دیا ہے، حکمرانوں کی نالائقیوں نا اہلیوں اور بے حسی کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چوہدری عمر مشتاق ورک کے ہمراہ اپنی رہائشگاہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے کیا، چوہدری مشتاق احمد ورک آف کلہ نے کہا کہ نااہل شہباز و زرداری حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں کمی پر عوام کو ریلیف دینے کی بجائے منافع جیب میں ڈال لیا ہے امپورٹڈ حکومت سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث پیدا شدہ تشویشناک حالت کا بھی ادراک نہیں کررہی اور مصیبت کی اس گھڑی میں عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھا رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن