نظریاتی تحریکیں نظریات کی پابند اور تابع ہوتی ہیں:راشد نسیم
لاہور(خصوصی نامہ نگار)نائب امیر جماعت اسلامی راشد نسیم نے کہا ہے کہ مولانا ابولااعلیٰ مودودیؒ نے فرد اور شخصیت کی بجائے نظریے ، اصول اور ضابطے کی پابندی کرائی۔ جماعت اسلامی کے تمام ذمہ داران کے حلف میں کسی فرد سے نہیں بلکہ دستور سے وفاداری شامل ہے۔ دستور کے خلاف کوئی عمل نہ کیا جائے توکامیابی کے دروازے کھلتے ہیں۔ وہ جماعت اسلامی ضلع شرقی کراچی میں ’’دستورجماعت‘‘ کے موضوع پر امیدواران سے خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر امیر ضلع توفیق الدین صدیقی بھی موجود تھے۔راشد نسیم نے کہا کہ نظریاتی تحریکیں نظریات کی پابند اور تابع ہوتی ہیں۔ افراد اور شخصیات نظریات کے تائع ہوتے ہیں۔