• news

فیصل آباد: پی ٹی آئی جلسہ میں شہریوں کی جیبیں کٹ گئیں، 110 موبائل فون، 22 موٹرسائیکلیں چوری 



فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف کا اقبال سٹیڈیم میں ہونیے والا جلسہ فیصل آباد کے شہریوں پر بھاری پڑ گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی تقریر سننے کیلئے آنے والے 110 شہریوں کی جیبوں سے موبائل فونز نکال لئے گئے۔ اقبال سٹیڈیم کے اطراف میں کھڑی شہریوں کی بائیس موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں، متاثرہ شہریوں نے موبائل فونز اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کیلئے تھانہ سول لائنز میں ڈیرے ڈال لئے ہیں۔  پولیس افسران کے چکر کاٹ رہے ہیں اور پولیس نے ان کے مقدمات ابھی تک درج نہیں کئے۔
 جلسہ، چوری 

ای پیپر-دی نیشن