فیصل آباد: عملے کی جھڑکیاں بل کی درستگی کیلئے آنے والا ہارٹ اٹیک سے جاں بحق
فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیسکو آفس آنے والے شہری کو فیسکو عملے کے بل ٹھیک کرنے سے انکار،جھڑکی اور بدتمیزی پر دل کا دورہ پڑ گیا، جو جان لیوا ثابت ہوا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ فیسکو چیف نے اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی بجائے میڈیا کو وضاحتی بیان جاری کروا دیا۔
شریف پورہ گلی نمبر 6 کا رہائشی 55 سالہ صدیق اپنا بجلی کا بل ٹھیک کروانے فیسکو کے آفس آیا، عینی شاہدین کے مطابق صدیق نے متعدد بار فیسکو عملہ سے گزارش کی کہ اس کا بل ٹھیک کر دیا جائے مگر عملہ نے اس کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور جھڑک کر آفس سے چلے جانے کا حکم دیا۔ فیسکو آفس کے دروازے پر ہی دل برداشتہ شہری کو دل کا دورہ پڑ گیا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کو بلایا گیا مگر ایمرجنسی عملہ بھی بروقت نہ پہنچ سکا اور ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل ہی شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔ فیسکو ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری سب ڈویژن کے آفس میں داخل ہی نہیں ہوا۔
بل درستگی