کس نیوز نے سیلاب کی تباہی کو ناقابل بیان قرار دیدیا،امداد کی اپیل
اسلا م آبا د (خصوصی نامہ نگار) معروف امریکی چینل فاکس نیوز نے امریکی فلاحی اداروں اور شہری تنظمیوں سے اپیل کی ہے وہ آگے بڑھیں اور پاکستان کے سیلاب زدگان کی مدد کریں۔ اپیل معروف اینکر ٹام فٹس جیرلڈ کی جانب سے اپنے پروگرام "آن دی ہل" میں پاکستانی سفیر مسعود خان کے لائیو انٹرویو کے دوران کی گئی۔ ٹام فٹس جیرلڈ نے کہا پاکستان میں سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے ، تقریبا 1300 افراد جانبحق جبکہ ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ پاکستان میں ہونے والے نقصانات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کے میزبان نے کہا ہمارے ملک میں بھی تباہ کن سیلاب آتے رہے ہیں لیکن پاکستان میں جو تباہی ہوئی وہ ناقابلِ بیان ہے۔ پاکستانی سفیر مسعود خان نے سیلاب کی تباہ کاریوں کی شدت کو بیان کرتے ہوئے کہا سیلاب سے ملک میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔
ماضی میں آنے والی قدرتی آفات کے بعد پاکستان میں ایک نظام تشکیل دیا گیا تھا لیکن حالیہ تباہی کا پیمانہ اس قدر بڑا ہے کہ موجود نظام اس کے لئے ناکافی تھا۔ سیلاب زدگان کے لئے فوری امدد کی ضروریات کے بارے میں بات کرتے ہوئے پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی برادی سے ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں فوری معاونت کے خواہاں ہیں۔
فوکس نیوز