ملالہ یوسفزئی کی ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات
ریاض(آئی این پی)ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی سے ملاقات کی،ملالہ یوسفزئی نے ترقی اور تبدیلی کو تیز کرنے کے لیے مسلم معاشروں میں خواتین کو تعلیم سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
، جبکہ شیخ ڈاکٹر محمد العیسی نے کہا کہ ملالہ پاکستان سمیت پوری دنیا میں ایک تواناں آواز ہے،شیخ محمد العیسی کی جانب سے تعلیم نِسواں کے فروغ کے لیے ملالہ کی خدمات کا اعتراف کیا ساتھ ہی ملالہ فنڈ کے کام کو سراہا،ملالہ یوسفزئی نے ورلڈ مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسی کو اپنی سوانح عمری’’ میں ملالہ ہوں‘‘ بھی تحفے میں دی۔
ملالہ ملاقات