• news

دبئی میں گلائیڈر گر گیا، پائلٹ ہلاک،جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کا اظہار افسوس



دبئی(آئی این پی)دبئی میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران گلائیڈر گر گیا جس کے نتیجے میں جنوبی افریقہ کا پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،یو اے ای میڈیا کے مطابق  حادثہ گزشتہ روز پیش آیا، جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی (جی سی سی اے )نے حادثے کی تصدیق کردی ہے اور بتایا ہے مرغم دبئی اسکائی ڈائیو کلب کے علاقے میں گلائیڈر حادثے کا شکار ہوگیا ۔
جس کے نتیجے میں پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا، پائلٹ کا تعلق جنوبی افریقہ سے تھا،گلائیڈر میں پیرا موٹر انجن نصب تھا،جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے حادثے میں مرنے والے جنوبی افریقہ کے شہری کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے،دوسری جانب جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ماتحت ایئر ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن کے ادارے نے حادثے کے اسباب جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہے۔
اظہار افسوس

ای پیپر-دی نیشن