پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ہائیکورٹ کا وزارت پٹرولیم‘ اوگرا سے جواب طلب
لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے خلاف درخواست پر وزارت پٹرولیم اور اوگرا سے 13 ستمبر کو جواب طلب کر لیا۔ جوڈیشل ایکٹوازم پینل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی آرہی ہے لیکن حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔
جواب طلب