ایشیا کپ بھارت سری لنکا آج پاکستان افغانستان مد مقابل
لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایشیا کپ 2022کے سپر فور مرحلے میں بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں آج دبئی میں آمنے سامنے ہوں گی، بھارتی ٹیم روہیت شرما کی قیادت میں میدان میں اترے گی جبکہ سری لنکا کو ڈاسن شناکا لیڈ کریں گے،ایشیا کپ میں 7ستمبر کو سپر فور مرحلے کے چوتھے میچ میں پاکستان اور افغانستان کی ٹیمیں شارجہ میں مدمقابل ہوں گی، 8ستمبر کو بھارت اور افغانستان کے درمیان میچ دبئی میں کھیلا جائے گا، 9ستمبر کو سپر فور کا آخری میچ میں پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں دبئی میں نبرد آزما ہوں گی جبکہ دو ٹاپ ٹیموں کے درمیان فائنل 11ستمبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔