قومی ٹیم ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کرغزستان روانہ
لاہور ( سپورٹس رپورٹر) پاکستان سٹرینتھ لفٹنگ ٹیم 9ویں ورلڈ سٹرینتھ لفٹنگ اینڈ ان کلائن بینچ پریس چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے کرغزستان چلی گئی۔11 رکنی ٹیم کا دستہ کرغزستان کے شہر بشکیک میں منیجرپاکستان سٹر ینتھ لفٹنگ فیڈریشن کے چیئرمین حاجی منظور شاہین روپل کی قیادت میں روانہ ہوئی جس میں 2 خواتین اور 9 مرد شامل ہیں۔ پاکستان سٹریتھ لفٹنگ فیڈریشن کے بانی صدر عقیل جاوید بٹ (کوچ کم ماسٹر پلیئر ) کے مطابق ملک بھر سے 11 بہترین سٹرینتھ لفٹر شریک ہیں۔ عقیل جاوید بٹ کا کہنا ہے کہ وہ بہت پرامید ہیں کہ ٹیم اچھی کارکردگی دکھائے گی۔