• news

شاہی دنگل مقابلہ مالو پہلوان کے نام 



لاہور ( سپورٹس رپورٹر) صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب کی زیر سرپرستی موچی گیٹ گراؤنڈ میں شاہی دنگل کے مقابلے ہوئے۔ لاہور کے مالو پہلوان نے شاہی دنگل اپنے نام کر لیا۔پارک ویو سٹی کے سی ای او شعیب صدیقی نے پہلوانوں کو انعامات اور شیلڈز سے نوازا۔ صدر اعظم کلاتھ مارکیٹ ملک زمان نصیب کی جانب سے سجائے گئے شہر کے تاریخی دنگل میں پنجاب بھر کے 50 پہلوانوں نے زورآزمائی کی۔ لاہور کے مالو پہلوان نے گوجرہ کے محسن موچی کو چت کر کے شاہی دنگل جیت لیا۔


تقریب میں چیئرمین شاہ عالم مارکیٹ سید عظمت علی شاہ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری، آغا ذوالفقار، امجد سیون اپ، یاسر بٹ، ذوہیب سلیم بٹ، ملک حمزہ شاہنواز، خوشنود الحسن بٹ، مہر اکرم کالا پہلوان، صدر سویٹ مارکیٹ حاجی فرقان سمیت تاجر برادری کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ای پیپر-دی نیشن