• news

 فاؤنڈرزگروپ نے پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ کیلئے 3 کروڑ کا چیک پیش کر دیا


لاہور(کامرس رپورٹر)  فاوْنڈرزگروپ نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 3کروڑ روپے کی خطیر رقم انتہائی قلیل وقت میں اکٹھا کرلی۔ تین کروڑ روپے کا چیک سینئر رہنما فاؤنڈرزگروپ میاں محمد اشرف اور چیئرمین فاوْنڈرز گروپ افتخار علی ملک نے لاہور چیمبر کے سابق صدور شیخ محمد آصف، عبدالباسط، شاہد حسن شیخ، موجودہ صدر لاہور چیمبر میاں نعمان کبیر، اور سینئر نائب صدر میاں رحمان عزیز چن کے ہمرا ہ وزیراعظم شہباز شریف، جو لاہور چیمبر کے سابق صدر اورفاوْنڈرز گروپ کے ممبر بھی ہیں کو پیش کیا۔ یہ عطیات اکٹھا کرنے میں فاوْنڈرز گروپ کے لیڈران میاں محمد اشرف اور شیخ محمد آصف نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ سیلاب زدگان کی امداد میں اپنا کردار ادا کرنے پر فاوْنڈرز گروپ اپنے تمام لیڈرز اور ممبران کا تہہ دل سے مشکور ہے۔ینئر رہنما فاوْنڈرزگروپ میاں محمد اشرف اور چیئرمین فاوْنڈرز گروپ افتخار علی ملک  وزیراعظم شہباز شریف کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 3کروڑ روپے کا چیک  پیش کر رہے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن