عمران کا بیان پنجاب اسمبلی مذمتی قرارداد جمع
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عمران خان کی افواج پاکستان اور نئے آرمی چیف کی تقریری پر ہرزہ سرائی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع، قرارداد مسلم لیگ (ن) کی رکن حنا پرویز بٹ، سعدیہ تیمور اور سمیرا کومل نے مشترکہ جمع کرائی۔ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان عمران خان کی جانب سے افواج پاکستان اور نئے آرمی کی تعیناتی کے متعلق ہرزہ سرائی کی شدید مذمت کرتا ہے۔ عوامی جلسوں میں اہم ترین تقریر پر بیان بازی کسی صورت قومی مفاد میں نہیں ہے۔ افواج پاکستان کے جنرلز اور جواں دن رات سیلاب متاثرین کی مدد کےلئے کو شاں ہیں۔ جنرل سرفراز اور دیگر اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتیں اس کا بڑا ثبوت ہیں۔
قرارداد جمع