عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کی مکمل تائید کی: اسد عمر
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے)سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی سٹاف کی تقرری کے حوالے سے چیئرمین عمران خان کے کل کے بیان کے سیاق و سباق کی وضاحت پہلے ہی کی جا چکی ہے ادارے یا اسکی سینئر قیادت کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کا قطعا کوئی ارادہ نہ تھا انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان نے ہمیشہ افواجِ پاکستان کی پیشہ وارانہ مہارت اور قربانیوں کی مکمل تعریف و تائید کی ہے اسد عمر نے کہا کہ میرٹ کے اصول کی پاسداری پر اصرار اس ادارے کی پیشہ وارانہ مہارت (پروفیشنلزم)کے تحفظ کی خواہش کے تابع ہے جو قوم کے دفاع کا فریضہ سرانجام دیتاہے۔
اسد عمر