آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے،شیخ رشید
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے باوجود ملک ڈیفالٹ کر سکتا ہے ہنگامی بنیادوں پر 12 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری چاہئے لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ قرضے مل نہیں رہے اور واپس کرنے کی صلاحیت نہیں آئی ایم ایف کی غلامی، سامراج کو سلامی ہمارا مقدر بن گیا ہے شیخ رشید احمد نے کہا کہ ن لیگ جلسے کرے تو جائز عمران خان جلسے کرے تو ناجائز، آج دو مقدموں میں بری ہوگیا پانچ مقدمے جاری ہیں۔
شیخ رشید