ڈاکو¶ں نے متعدد شہریوں کو لوٹ لیا، فیصل ٹا¶ن میں 12 تولے زیور چوری
لاہور (نمائندہ خصوصی) لاہور میں متعدد وارداتوں میں شہری ڈاکو¶ں کے ہاتھوں کروڑوں روپے، زیورات، قیمتی اشیاءسے محروم ہوگئے۔ فیصل ٹاون میں چور بدرالزمان کے گھر کے میں نقب لگا کر 12تولے زیور، 3لاکھ و پرائز بانڈ، ٹاﺅن شپ میں عاطف کے گھر سے 15لاکھ زیورات، لیپ ٹاپ، سندر میں احسن کے گھر سے 21لاکھ 50ہزار ، اور زیورات چوری کر کے فرار ہو گئے۔ چوہنگ میں نامعلوم ڈاکو ایل ڈی ایے ایونیو کے رہائشی امجد کے گھر سے اسلحہ کے زور پر 1لاکھ 30ہزار ، نشتر کالونی میں ثمینہ گھر میں اکیلی تھی کہ 4ڈاکو گھس کر کمیٹی کے لیے رکھے گئے ڈیڑھ لاکھ روپے اور بالیاں مالیت 2لاکھ ، ہنجروال میں انکسار کے گھر سے 5لاکھ روپے اور دیگر سامان، مغلپورہ میں ہمایوں کے اہلخانہ سے 4لاکھ روپے اور زیورات، کوٹ لکھپت میں شاہد کے گھر والوں سے 4لاکھ سامان، مانگا منڈی میں جاوید کے اہلخانہ سے ساڑھے 3لاکھ اور دیگر سامان، سمن آباد میں عمر کے اہلخانہ سے 2لاکھ اور دیگر سامان، شادمان میں قیصر بٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے اور دیگر سامان، چوہنگ میں مظہر سے ایک لاکھ، لٹن روڈ میں حسیب سے 34ہزاور اور لیپ ٹاپ چھین لیا گیا۔ رائیونڈ سٹی اور مناواں سے گاڑیاں جبکہ لٹن روڈ ، شیراکوٹ ، فیصل ٹاﺅن اور لیاقت آباد سے موٹرسائیکلیں چوری ہوگئیں۔
ڈاکے