• news

ہائیکورٹ نے اینٹی کرپشن افسر کے بیان کی  روشنی میں شیخ رشید کی درخواست نمٹا دی


لاہور( سپیشل رپورٹر)لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ اینٹی کرپشن کے افسر کے بیان کی روشنی میںسابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی درخواست نمٹا دی ۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے شیخ رشید کی اینٹی کرپشن میں انکوائری کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔دورا ن سماعت محکمہ اینٹی کرپشن کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر نازیہ حسین عدالت میں پیش ہوئیں اورشیخ رشید کی حد تک الزام ثابت نہ ہونے کا بیان دیا۔ فاضل عدالت نے شیخ رشید کی درخواست اینٹی کرپشن کے بیان کی روشنی میں نمٹا دی ۔
ہائیکورٹ

ای پیپر-دی نیشن