ناسا کا چاند کیلئے بغیر انسان خلائی مشن اکتوبر میں بھیجنے کا امکان
نیویارک (نیٹ نیوز) ناسا کا آرٹیمس 1 مشن ممکنہ طور پر اکتوبر میں چاند کیلئے روانہ کیا جائے گا۔ اس مشن کو پہلے 2 اگست اور پھر 3 ستمبر کو روانہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر تکنیکی مسائل کے باعث ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔ مشن کی موجودہ لانچ ونڈو 6 ستمبر تک کی گئی مگر اس کی روانگی ممکن نظر نہیں آتی۔ ناسا کے ایسوسی ایٹ ایڈمنسٹریٹر جم فری نے بتایا کہ ہم اس مشن کو 6 ستمبر کو لانچ نہیں کر رہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایندھن کے رساﺅ کی وجہ ابھی واضح نہیں مگر اگ بھڑکنے کے خطرے کے باعث مشن کو لانچ نہیں کیا گیا۔ اس مشن کی نئی لانچ ونڈو 16 ستمبر سے 4 اکتوبر تک کی ہے۔ اس مشن میں کوئی انسان موجود نہیں اور یہ بنیادی طور پر مستقبل کے مشنز کیلئے ٹیسٹ فلائٹ ہے۔
ناسا مشن