جناح ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی، انکوائری کا حکم
لاہور (نیوز رپورٹر+ نمائند ہ خصوصی) جناح ہسپتال کے سرجیکل وارڈ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جو چند لمحوں میں شدت اختیار کر گئی۔ ریسکیو1122 کی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر آگ بجھانے کے عمل کو شروع کر دیا۔ سرجیکل یونٹ تھری میں موجود مریضوں کو بحاظت نکال لیا گیا۔ ریسکیو کی ٹیموں نے سرجیکل یونٹ تھری میں لگی آگ پر قابو پا لیا۔ جبکہ سرجیکل یونٹ میں جمع دھواں نکالنے میں رات گئے تک مصروف رہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے آتشزدگی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل کیئر سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہر پہلو سے انکوائری کی جائے اور غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کرکے تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
آگ جناح ہسپتال