ہائیکورٹ میں سپیشل اپیلٹ کورٹس قائم
لاہور(سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد امیر بھٹی نے انسداد سمگلنگ ایکٹ 1977ءکے تحت عدالت عالیہ میں سپیشل اپیلٹ کورٹس قائم کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور پرنسپل سیٹ اور علاقائی بنچز پر سپیشل اپیلیٹ بنچز قائم کئے گئے۔ لاہور، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور بنچز پر سینئر ججز کو انسداد سمگلنگ سے متعلق اپیلوں کی سماعت کا اختیار دیا گیا ہے۔
اپیلٹ کورٹس