2خودکشیاں:غربت سے تنگ شخص‘گھریلو جھگڑے پر خاتون نے زندگی کاخاتمہ کرلیا
فیصل آباد‘کامونکی (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد حالات سے دلبرداشتہ شخص‘کامونکی میںخاتون نے خاوند سے جھگڑے کے بعد خودکشی کر لی۔ تفصیل کے مطابق غربت، بےروزگاری اور مہنگائی کے باعث گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر شاہ کوٹ کے رہائشی انوار نے زہریلی گولیاں کھالیں۔ گذشتہ روز نواحی گاو¿ں لنڈے شریف کے رہائشی وقاص ہاشمی کا اپنی بیوی سمیرا سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا جس سے دلبرداشتہ ہوکر سمیرا بی بی نے گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں نگل کراپنی جان لے لی۔
خودکشی