6 ستمبر ملکی تاریخ کا روشن، عظیم اور قابل فخر دن ہے: منور شاہ جماعتی
لاہور (خصوصی نامہ نگار) مرکزی سجادہ نشین حضرت امیر ملت پیر سید منور حسین شاہ جماعتی نے 6 ستمبر کو یوم دفاع کی مناسبت سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوم دفاع قومی اتحاد اور یکجہتی کا عکاس ہے۔ غیور قومیں اپنے دفاع سے غافل نہیں ہوتیں، 6 ستمبر کا دن ملکی تاریخ کا ایک ایسا قابل فخر دن ہے جب پوری قوم اپنے اختلافات بھلا کر مادرِ وطن کے دفاع کےلئے یکجان اور متحد ہو گئی تھیں کیونکہ متحد قوموں کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 6 ستمبر 1965ءملکی تاریخ کا روشن اور عظیم دن ہے جب پاکستانی قوم نے جغرافیائی سرحدوں کا تحفظ کا حق ادا کر کے ہندوستان کو بتا دیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستانی افواج اور قوم کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔ انہوں نے کہا کہ ہم یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک افواج کے شاندار کارناموں اور شہداءکو سلام پیش کرتے ہوئے اس بات کا عہد کرتے ہیں کہ ملکی دفاع کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
منور شاہ جماعتی