• news

 بین الاقوامی برادری ترقی پذیر ممالک کےلئے عالمی فنڈ قائم کرے، احسن اقبال


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال کی امریکی کانگریس کے وفد جس میں شیلا جیکسن، ٹام سوزی، آل گرین سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان میں امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم بھی شریک تھے, وفاقی وزیر نے وفد کو بتایا کہ ملک میں حالیہ سیلاب نے بری طرح متاثر کیا ہے اور ابتدائی تخمینے کے مطابق تقر یباً 10 بلین ڈالر کا نقصان ہوا ہے خاص طور پر زراعت کے شعبہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جو پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ وفاقی وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ سیلاب سے غریب ترین علاقے متاثر ہوئے ہیں جو پہلے ہی غربت کی زد میں ہیں جبکہ سیلاب سے متاثرہ 70 فیصد علاقے پسماندہ تھے.وفاقی وزیر نے کہا کہ عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ اس بدترین بحران کے دوران پاکستان کی مدد جاری رکھے تاکہ ان علاقوں کی بحالی کے کام کو یقینی بنایا جا سکے۔ انکا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ملکر سیلاب زدگان کے مدد کر رہی ہے لیکن سیلاب وسیع پیمانے پر آہے ہیں اس لیے بین الاقوامی سطح پر امداد کی ضرورت ہے۔ وزیر نے مزید کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب غیر متوقع طور پر بارشوں سے آئے تھے جو کہ معمول کی پیش گوئی سے 500 فیصد زیادہ تھی. وفاقی وزیر نے وفد کو مزید بتایا کہ پاکستان کا شمار ان سات ممالک میں ہوتا ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کا شکار ہیں. وفاقی وزیر نے بین الاقوامی برادری پر زور دیتے ہوئے کہ کہا کہ وہ ترقی پذیر ممالک میں انفراسٹرکچر کے ایک مضبوط نظام کے کے لیے عالمی فنڈ قائم کرے۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس وقت تعمیر نو اور بحالی سب سے بڑا چیلنج ہے اور حکومت پہلے مرحلے کے بعد جلد از جلد بحالی کا عمل شروع کرے گیاانہوں نے وفد کو یہ بھی بتایا کہ سیلاب کے دوران ٹماٹر اور پیاز کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں اسے پڑوسی ممالک سے درآمد کیا گیا ہے وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ یو ایس پاکستان کوریڈور کے تحت پاکستانی طلباءکو امریکی اعلیٰ یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملنا چاہئے تاکہ پاکستان طلب علم اس سے بھرپور استفادہ حاصل کر سکیں۔ 
احسن اقبال
اسلام آباد(وقائع نگار)وفاقی وزیر احسن اقبال نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی ایک منصوبہ بتا دے جو چار سال میں مکمل ہوا ہو،عمران خان اب حقیقی آزادی کا نعرے لگاتے ہیں، عمران خان کی غیرت اور حقیقی آزدای کہاں تھی جب سی پیک کو رول بیک کیا گیا،حقیقی آزادی کہاں تھی جب آئی ایم ایف کے سامنے سرنڈر کیا تھا،2018 میں ہستا بستا ملک دے کر گئے تھے جسے تباہ کر دیا گیا، احسن اقبال نے کہاکہ ہمیں اب ایک قدرتی آفت کا سامنا ہے،اس آفت کی تباہ کاریاں بھی عمران خان کی وجہ سے ہیں،ہمارے دوست ممالک بڑھ چڑھ کر ہمارا ساتھ دے رہے ہیں،عمران خان اس مشکل گھڑی میں بھی قوم کو تقسیم کر رہا ہے،عمران خان نے کل ایک بھونڈا بیان دیا ہے،عمران خان اپنے غیرملکی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،عمران نیازی کبھی عدلیہ، فوج کے خلاف بیان دیتا ہےانہوں نے کہاکہ میں سمجھتا ہوں کہ وقت آ گیا ہے کہ اس کا حساب لیا جائے،اس کو گزشتہ دس سال میں جو چھوٹ ملی تھی اب ختم ہونی چاہیے، جو قانون کا ترازو طلال چوہدری، نہال ہاشمی پر لگا تھا اب عمران نیازی پر بھی لگنا چاہیے،خیرات کے نام پر پیسا اکٹھا کیا گیا جسے انہوں نے سیاست پر استعمال کیا،عمران خان پاکستان کے قانون سے بالاتر نہیں ہے،عمران خان جلسے کرکے اداروں پر اثر انداز ہو رہا ہے،جلسوں سے آپ کے کالے کرتوت نہیں چھپ سکتے ہیں،یہ پاکستان کا ہٹلر ہے جو چکنی چپڑی باتیں کرنا جانتا ہے،میں پی ٹی ائی ورکرز سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کی اصلیت کو پہچانیں۔ 
 احسن اقبال

ای پیپر-دی نیشن