• news

فیصل مسجد کاتقدس پامال کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون کےخلاف مقدمہ درج


اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے)فیصل مسجد میں ٹک ٹاکر خاتون کے سین ریکارڈنگ اور تقدس پامالی کے دلخراش واقعہ کا تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا مولانا محسن اسحق نے پولیس کو بتایا کہ میں ایف ایٹ میں امام مسجد ہوں آج دس بجے دن سوشل میڈیا پرایک ویڈیو دیکھی جس میں ایک خاتون ٹک ٹاکر فیصل مسجد کے احاطے میں ننگے سر غیر مناسب لباس میں اور انتہائی غیر مہدبانہ انداز میں مسجد کے تقدس، احترام اور عزت کو پامال کرتی چلتے ہوئے نظر آئی جس سے سائل کو شدید دکھ ہوا اور بحیثیت مسلمان اور اسلامی ریاست پاکستان کے شہری ہونے کے ناطے میرے مذہبی جذبات کو شدید ٹھیس پہنچی نوجوان نسل کا ٹک ٹاک اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنے دین کو بھول جانا اور مذہبی روایات و جزبات کو پامال کرنا وطیرہ بنتا جا رہا ہے جسے روکنا بحیثیت معاشرہ ہم سب کی ذمہ داری ہے لہذا اس نامعلوم خاتون ٹک ٹاکر جس کا اکانٹ nasir the vloger @کے نام سے ہے نے دیگرنامعلوم کیمرا مین وسٹاف کے ساتھ ملکر فیصل مسجد کے احاطے میں انتہائی نامناسب وغیر مہذبانہ انداز میں مزہبی روایات کو پامال کیا ہے جن کے خلاف قانونی کارروائی کا دعویدار ہوں پولیس نے زیر دفعہ 295 A ت پ مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔.
 مقدمہ درج

ای پیپر-دی نیشن