تحریک انصاف نظریاتی نے الیکشن کمشن میں سالانہ گوشوارے جمع کرا دیئے
شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) پاکستان تحریک انصاف نظریاتی نے اپنے سالانہ گوشوارے 2022ءتک الیکشن کمشن آف پاکستان میں جمع کروا دیئے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی این کے وکیل شفیق احمد نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نظریاتی کے اکاﺅنٹس صاف شفاف ہیں۔ عوام کی خدمت کا جذبہ لیکر میدان سیاست میں آئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی این کا قومی نعرہ کرپشن کی سزا موت ہے۔ اس کو عملی جامہ پہنا کر ہی ملک کوخوشحال اور مضبوط بنایا جا سکتا ہے۔
پی ٹی آئی این