پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی حفاظتی ضمانت منظور
اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کے کیس کے دوران کار سرکار میں مداخلت پرکراچی میں درج مقدمے میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی فہیم خان کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران وکیل نے کہاکہ اپوزیشن رہنماں کو انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا یے، کراچی میں مقدمہ درج ہے حفاظتی ضمانت دی جائے، عدالت نے ایک لاکھ روپے مالیتی مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کرنے کا حکم سناتے ہوئے15 ستمبر تک کراچی کی متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کا حکم سنادیا،عدالت نے تحریری حکمنامہ کی کاپی سیشن جج کراچی اور متعلقہ اداروں کو بھیجنے کی ہدایت کردی۔
حفاظتی ضمانت منظور