• news

شہباز گل کی درخواست ضمانت   فریقین کو نوٹس جاری


اسلام آباد(وقائع نگار)اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ کی عدالت نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے سے متعلق مقدمہ میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فریقین کو جواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے گئے۔گذشتہ روز سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے شعیب شاہین ایڈووکیٹ اور احمد پنسوتا عدالت پیش ہوئے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا، درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف افسر ہے، 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے معائنہ کیا،اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے،استدعا ہے کہ عدالت کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کرے، عدالت نے فریقین ایس ایچ او کوہسار،سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضی کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔
 نوٹس جاری

ای پیپر-دی نیشن