عقیدہ ختم نبوت، اصحاب رسول کی چوکیداری ایمان کا حصہ: طاہر اشرفی
اسلام آباد(نا مہ نگار)نمائندہ خصوص وزیر اعظم برائے بین المذاہب ہم آہنگی ،مشرق وسطی وچیئرمین پاستان علما ونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت، ناموس رسالت اور اصحاب رسول کی چوکیداری ایمان کا حصہ ہے، ہم عقیدہ ختم نبوت کے محافظ ہیں، عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ ہر مسلمان کی ذمہ داری ہے۔حافظ محمدطاہرمحموداشرفی نے راولپنڈی میں علما و مشائخ کانفرنس بعنوان 'عقیدہ ختم نبوت و ناموس رسالت سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا توہین رسالت و توہین مذہب کے قانون کا غلط استعمال ختم ہو چکا، پاکستان کا آئین اور قانون اقلیتوں کے حقوق کا محافظ ہے، ہمارے ملک میں موجود غیر مسلم عیسائی، ہندو، سکھ باقی دنیا کے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہیں، اقلیتوں کو اپنی عبادات سے کوئی نہیں روک رہا حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس وقت پاکستان کے فوجی جوان اور مذہبی جماعتوں کے رضاکار سیلاب زدگان کی بحالی کے لیئے دن رات مصروف ہیں، انہوں کہا ستر فی صد پاکستان سیلاب کے پانی میں ڈوب گیا ہے، سیلاب زدہ علاقوں کی بحالی کے لیئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے، آپس میں اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ اس ملک کا دفاع اور نظریہ مضبوط ہاتھوں میں ہے، اس ملک میں ہم کسی کو انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دیں گے، ملک میں وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے، آئیں مل کر پاکستان کو مضبوط بنائیں، خلافت راشدہ کا نظام اس ملک کا مقدر ہے انشااللہ وہ دن بھی ایک دن آئے گا۔حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ پاکستان کی سیاسی و مذہبی قیادت فوج کی نظم کے بارے میں تبصروں سے گریز کرے اور کسی بھی طرح سے پاکستان کے اداروں کے خلاف مہم کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر مولانا عبدالخاق اور محمد شبیر احمد کشمیری نے بھی خطاب کیا۔کانفرنس کے آخر میں حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے طلبا میں انعامات اور اسناد بھی تقسیم کیں۔بڑی تعداد میں علما کرام و مشائخ نے کانفرنس میں شرکت کی۔
طاہر اشرفی