ادارے اور عوام عمران کے غلام نہیں ، وہ جو کہیں مانا جا ئے گا : رانا
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہر محب وطن پاکستانی اپنے شہداء پر فخر کرتا ہے۔ شہداء کا تمسخر اڑانے والا افواج اور شہداء کا ہی نہیں پاکستان کا دشمن اور حاسد ہے۔ عمران نیازی آئین، افواج پاکستان کے وقار، شہداء کی شان کو اپنے انا، فتنے کی بھینٹ چڑھا رہا ہے۔ ادارے اور عوام عمران خان کے غلام نہیں کہ وہ جو کہے گا وہ مانا جائے گا۔ فتنہ فروش حسد کی آگ میں جل کر خود بھسم ہو رہا ہے۔