• news

چیف جسٹس ہا ئیکورٹ نے 81سینئر سول جج تبدیل کر دئیے 


لاہور، ملتان (سپیشل رپورٹر) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد امیر بھٹی نے 81  سینئر سول ججوں کے تبادلوں کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ فاضل چیف جسٹس کی ہدایت کے مطابق سنیارٹی میں پہلے 36 سینئر سول ججوں کو سول ڈویژن 37 نمبر سے 72 تک سینئر سول جج کریمینل ڈویژن اور آخری 36 سینئر سول جج فیملی ڈویژن میں کام کریں گے۔ تبدیل ہونے والے ججوں میں سعید اعوان کو بھکر، شاہد نواز کو خوشاب، سلیم شیخ کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، جاوید اقبال کو اوکاڑہ، نوید اختر کو خانیوال، اکرم رانجھا کو لودھراں، طاہرہ بانو کو نارووال، عاطف بن سعید کو ساہیوال، منزہ عاصم کو قصور، محمد علی قذافی کو شیخوپورہ، احشام بنت صادق کو گوجرانوالہ، خالد یعقوب کو وہاڑی، مکرم حسین کو ملتان، منظر حیات کو جہلم، جاوید اقبال کو مظفر گڑھ، غلام اکبر کو راولپنڈی، عثمان غنی کو حافظ آبا د، امیر احمد کو سرگودھا، اظہر اقبال کو قصور، نصر اللہ فیصل آباد، الیاس سلیم کو خوشاب، ابرار علی کو اوکاڑہ، مسرور کو گوجرانوالہ، سلطان ٹیپو کو ساہیوال، احسان صابر کو منڈی بہائوالدین، مسعود فریدی کو ملتان، خدا یار کو گجرات، اسماعیل تسلیم کو جھنگ، جاوید اقبال کو جہلم، آصف نیاز کو بھکر، عارف خان کو اٹک، وقار حسین کو ٹوبہ ٹیک سنگھ، عماد الدین کو شیخوپورہ، عبد مہیمن کو چنیوٹ، نادیہ زہرہ کو سیالکوٹ، مظہر کو جھنگ، احسان یعقوب فیصل آباد، شبانہ حمید کو حافظ آباد، الیاس بشیر کو چنیوٹ، مصنف علی  کو ننکانہ صاحب، اسد اللہ کو سرگودھا، امین شہزاد کو گجرات‘ عبدالکریم کو مظفر گڑھ، برکت علی کو منڈی بہاوالدین، صابر حسین کو  راولپنڈی، چودھری عمران کو پاکپتن شریف، عثمان سرور کو سیالکوٹ، تسنیم اعجاز کو رحیم یار خان، نصیر عباس کو ننکانہ صاحب ، کاشف بیگ کو وہاڑی، قدیر حسین کو خانیوال، محمد ریاض کو ڈی جی خان، شفاقت عباس کو لیہ، ثناء اللہ کو راجن پور، قاضی وقار کو لودھراں، سید فہیم شاہ کو نارووال، وقار احمد کو  میانوالی، زرتاشیہ نواز کو ننکانہ صاحب، وسیم سجاد کو اٹک، عمر فاروق کو راولپنڈی، محمد نوید کو بہاولپور، احمد خان کو رحیم یار خان، عبدالقدیر کو ٹی ٹی سنگھ، مسعود احمد کو قصور، ندیم شہباز کو خوشاب، ساجد خان کو نارووال، منظور احمد کو چنیوٹ، حسن طارق کو خانیوال، فیض محمد کو راجن پور، ممتاز مغل کو فیصل آباد، حافظ زبیر کو جھنگ، اشفاق کو پاکپتن شریف، محمد کاشف کو لیہ، محمد احمد کو مظفر گڑھ، عفاف اسلم کو لودھراں، پرویز سلطان کو  بھکر، ساجد محمود کو وہاڑی، جمشید شاہ کو ڈی جی خان، ناجیہ بتول کو حافظ آباد اور چودھری قیصر شہزاد کا جہلم تبادلہ شامل ہے۔

ای پیپر-دی نیشن