• news

ماحولیاتی تبدیلیوں سے سیلاب تباہ کاریوں پر عالمی برادری ہرجانہ ادا کرے: انسانی حقوق کمشن 


اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان کمشن برائے انسانی حقوق نے ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث سیلاب کی تباہ کاریوں پر عالمی برادری سے پاکستان کو ہرجانہ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے کہا ہے کہ عالمی برادری سے ماحولیاتی انصاف  کے مطالبے کے  حامی ہیں۔ عالمی برادری پاکستان کو فوری طور پر ہرجانہ ادا کرے آلودہ گیسوں کے زیادہ اخراج کے ذمے دار ممالک پاکستان کو ہرجانہ ادا کریں، ان حالات میں پاکستان کے وسائل بیرونی قرضوں کی ادائیگی میں استعمال نہیں ہونے چاہئیں، پاکستانی وسائل سیلاب متاثرین کی بحالی میں استعمال ہونے چاہئیں۔ حاملہ خواتین، بچوں اور عمر رسیدہ افراد کو فوری طبی امداد کی ضرورت ہے۔ پاکستان ایسی آفت کی لپیٹ میں ہے جس سے بچاؤ ممکن تھا اس آفت کا شکار ہونے میں پاکستان کا اپنا کوئی قصور نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن