چہلم حضرت امام حسینؓ: سکیورٹی پلان منظور پنجاب میں رینجرز، فوج کی 10 کمپنیاں طلب
لاہور (نمائندہ خصوصی) محکمہ داخلہ پنجاب نے چہلم حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے موقع پر سکیورٹی پلان کی منظوری دیتے ہوئے وفاق سے رینجرز اور پاک فوج کی 10 کمپنیاں طلب کرلیں ۔ رینجرز اور پاک فوج کے جوان لاہور، راولپنڈی، جھنگ سمیت 8 اضلاع میں خدمات انجام دیں گے اور جلوسوں کے روٹس پر موبائل سروس بند رہے گی جبکہ صوبہ بھر کے تمام اضلاع کے اندرونی و بیرونی راستوں پر سکیورٹی الرٹ رہے گی۔